اسلام آباد۔:متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر دوسری پرواز بھی اتوار کو نور خان ائیر بیس راولپنڈی پہنچ گئی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب تک متحدہ عرب امارات سے اب تک 15 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان آچکی ہیں۔
اس سامان میں خوراک،ادویات اور خیمے شامل ہیں۔پاکستان متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کی جانب سے اس شدید بحرانی وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر مشکور ہے۔