منچھر جھیل پر صورتحال مزید خراب ہو گئی

12:04 PM, 4 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: منچھر جھیل پر صورتحال مزید خراب ہو گئی جس کے باعث علاقہ مکینوں کو جھیل پر جانے سے گریز کرنے اور قریبی علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس وقت منچھر جھیل پر خطرے کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اس لئے عوام غیر ضروری طور پر منچھر جھیل کے بند پر نہ جائیں، منچھر جھیل کو باغ یوسف کے مقام پر، آرڈی 14 پر کٹ لگایا گیا ہے جبکہ آر ڈی 54 سے آرڈی 58 تک منچھر جھیل کے بند پر دباؤ ہے۔ 


ان کا کہنا تھا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے اہم ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ کٹ کے بعد منچھر جھیل سے پانی کا دباؤ 30 فیصد کم ہوگا اور پانی گاؤں کرن پور اور انڈس لنک کے درمیان سے دریائے سندھ میں داخل ہو گا۔
دوسری جانب ضلع دادو میں میہڑ اور جوہی شہر کے رنگ بندوں پر بھی پانی کا دباؤ ہے جس کے باعث شہری بوریوں میں مٹی بھر کر بندوں کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔
مٹیاری کے قریب روہڑی کینال کے مقام چھنڈن شاخ کا ٹوٹنے والا گیٹ کئی گھنٹے بعد بھی نہیں بن سکا جس کی وجہ سے مٹیاری شہر سمیت قومی شاہراہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں