اب افغانستان میں کیا ہوگا ؟جانئے آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کادلچسپ جواب

10:00 PM, 4 Sep, 2021

کابل :ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے دورہ کابل سے اہم خبریں سامنے آنے لگیں،جہاں ایک طرف کابلی قہوے کا سوشل میڈیا پر چرچا ہے وہیں خطے کی بدلتی صورتحال میں سب کی نظریں ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ کابل پر لگی ہیں ۔

دورہ کابل پر صحافی نے ڈی جی آئی ایس آئی سے سوال پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو گا جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس آئی نے مسکراتے ہوئے کہا فکر نہ کریں سب کچھ اچھا ہوگا ۔

آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فکر نہ کریں سب اچھا ہو گا ،دوسری طرف پاکستانی سفیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں ۔

واضح رہے اس سے قبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو نیوز نصر اللہ ملک نے خبر دی تھی کہ دورہ کابل میں آئی ایس آئی چیف کی پاکستانی سفارتخانے میں اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں ، ملاقاتوں میں  ایسے موثر اقدامات یقینی بنانے پر غور کیا گیا جن کی مدد سے افغانستان میں  حالات خراب کرنے والے سازشی عناصر اور دہشت گرد تنظمیں موجودہ صورتحال سے کسی طرح فائدہ نہ اٹھا سکیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے اس اہم ترین ملاقات میں غیر ملکی شہریوں، بین الاقوامی و عالمی اداروں کے عملے کے پاکستان کے ذریعے انخلا اور ٹرانزٹ کے معاملات زیر غور آئیں گے۔

اس ملاقات میں طالبان سے پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر مینجمنٹ، افغانستان اور خطے کے امن کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی کی مجموعی صورتحال پر بات ہوگی۔

مزیدخبریں