انعام بٹ نے چوتھی بار ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی

09:09 PM, 4 Sep, 2021

لاہور : پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا بڑا کارنامہ ۔۔ چوتھی بار ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ جیت لی

نیو نیوز کے مطابق  فائنل میچ میں انعا م بٹ  نے یوکرائن کے پہلوان کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔انعام بٹ نے سیمی فائنل میں بھی رومانیہ اور کوارٹر فائنل میں ترکی کے پہلوان کو شکست دی تھی۔ 

یاد رہے کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ پہلے بھی تین بار گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں