انوائس پر رقم جتنی مرضی ہو سروس چارج 1 روپیہ ہی ہوگا : ایف بی آر

انوائس پر رقم جتنی مرضی ہو سروس چارج 1 روپیہ ہی ہوگا : ایف بی آر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : ایف بی آر نے کہا ہے کہ 1روپیہ سروس چارج فی رسید سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 76 کے تحت وصول کیا جا ئے گا۔ انوائس پر چا ہے جتنی بھی کل رقم درج ہو، سروس چارج 1 روپیہ ہی وصول کیا جائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق ایف بی آرنے  سوشل میڈیا پر  پی او ایس انٹیگریشن سے متعلق غلط معلومات پھیلائے جانے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سروس چارج 1 روپیہ فی انوائس نہیں لیا جائے گا بلکہ رسیدی رقم کے 1 فیصد کے حساب سے وصول کیا جائے گا۔یہ معلومات سراسر غلط ہے۔

سروس چارج کے تحت اکھٹی ہونے والی رقم بڑے ریٹیلرز کو ایف بی آر سے منسلک کرنے ، میڈیا کیمپین چلانے اور کسٹمرز کے لئے متعارف کردہ پرائز سکیم پر خرچ ہو گی۔

 سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گمراہ کن معلومات   ان عناصر کی طرف سے پھیلائی جار ہی ہے جو پی اوایس انٹیگریشن کے خلاف ہیں۔ایف بی آر ملک بھر میں بڑے ریٹیلرز کو سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کے اقدام کو جاری رکھنے میں پر عزم ہے۔