شہباز گل کے مولانافضل الرحمن پرسنگین الزامات

06:24 PM, 4 Sep, 2021

 

فیصل آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان ،شورکوٹ ،دبئی اسلام آباد کے علاوہ گل وزیر اور اسکے صاحبزادے کے ساتھ مل کر جائیدادیں بنائیں ہیں ،انہوں نے اپنے ڈرائیور تک کے ذریعے کرپشن کے نئے نئے ریکارڈ بنائے ۔

شہباز گل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پاک فوج کے خلاف جو زہر اگلا پوری قوم کو دکھ ہوا،انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن ہی ایسی سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے امریکیوں سے کہا مجھے وزیر اعظم بنائیں آپ کا ہر کام کروں گا، جبکہ شہباز شریف کی اپنی ہی پارٹی کے اندر اس کے جونیئر بھی اس کی بات ماننے کو تیار نہیں ۔

اُنہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن نے اپنی کرپشن بچانے کے لئے فوج کے خلاف باتیں کی جن کا خون اس ملک کی رگوں میں ہے۔اپنی غلطیوں پرکبھی معافی نہیں مانگی ۔ کل تک مولانا کے ساتھی لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے مخالف لوگوں سے ملاقاتیں کرتے تھے۔ وہ وکٹ کے ایک طرف کھیلیں اور بتائیں کس کے ساتھ ہیں۔مولانا کا کوئی کام مولانا والا نہیں ہے ۔مولونا کرپشن پر کسی کو جواب دے نہیں ہیں ؟۔ کیا صحا بہ کرام انصاف کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوا کرتے تھے؟۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اس دفعہ اپنے ریٹ سے زیادہ میں فروخت ہوئے۔ عمران خان نے سیاست میں رنگ کاٹ ڈالا تو سیاسی میل اوپر آگئی۔مولانا کو خریدنے کے لئے اب کوئی تیار نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاسی نابالغ بچی ہے جو اپنی سیاسی قیمت بڑھارہی ہیں۔اُن کی پارٹی کے ایک بندے نے میاں نواز شریف کے کہنے پر اسرائیل سے مذاکرات کیے۔ مولانا فضل رحمان کے لئے ہماری پارٹی کی ان کمنگ اور آؤٹ کمنگ دونوں بند ہیں۔

شہبا زگل نے کہا نیب حکومت کے نیچے نہیں ہے،حکومت صرف ایک ماحول بنا سکتی ہے انصاف عدالت نے کرنا ہوتا ہے۔قائد حزب اختلاف میاںشہباز شریف نے ملک احمد کو اپنا ترجمان لگایا ہے جنہوں نے مجھے ایک دعوت کھیلانی ہے اُن کی دعوت کا انتظار ہے۔ایک پارٹی کے لیڈر شہباز شریف نے کہا قومی حکومت بننی چاہیے،اسی دن اس پارٹی کی کنیز نے کہا کہ یہ انکا ذاتی خیال ہے،شہباز شریف سے تو بہت برا ہوا ہے،اگر اپنے رتبے کا خیال نہیں کم از کم پارٹی کی قیادت کا خیال کرلیں، اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیں۔

مزیدخبریں