یوٹیلیٹی سٹورز کاپوریشن کے سینکڑوں ملازمین نوکری سے فارغ

یوٹیلیٹی سٹورز کاپوریشن کے سینکڑوں ملازمین نوکری سے فارغ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : کروڑوں نوکریاں کا وعدہ کرنے والی سرکار کی جانب سے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا سلسلہ جاری  ہے ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین نوکریوں سے  فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہےحکم نامے سے تقریبا 441 ملازمین متاثر ہوں گے۔

نیو نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن  کی جانب سے جاری  حکم نامے کے مطابق 441 ملازمین کو سپریم کورٹ کے 17 اگست 2021 کے فیصلے پر عمل درآمد  کرتے ہوئے برطرف کیا گیا ہے ۔

 چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو ادا کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلی  گئی ہیں ،،،بحالی کے وقت حاصل کئے گئے مالیاتی فوائد ملازمین سے ریکور کئے جائیں گے تاہم بحالی کے بعد تنخواہوں ،الاؤنسز کے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی  ۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں زونل مینجرز ، ہیڈ آفس اقدامات کریں  ۔ متعلقہ زونل مینجرز گریڈ 13 تک کے ملازمین کے خلاف کارروائی کریں گے جبکہ گریڈ 14 یا اس سے اوپر ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس سطح پر کارروائی ہوگی ۔