خطے کی بدلتی صورتحال ،مودی کی ایک دفعہ پھر امریکہ یاترا 

05:27 PM, 4 Sep, 2021

نئی دہلی :خطے کی بدلتی صورتحال اور افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت آنے کے بعد وزیر اعظم مودی انتہائی اہم دورے پر امریکہ کا دورہ کرنے جا رہے ہیں جہاں وہ نئے امریکی صدر بائیڈن سے افغانستان کی صورتحال پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم مودی 22 ستمبر سے 27 ستمبر تک امریکہ کا دورہ کرینگے ،مودی افغانستان کی صورتحال  پر امریکی صدر کو تحفظات  سے آگاہ کریں گے۔

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ امریکہ ایک  ایسے وقت پر سامنے آ رہا ہے جب افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہوچکا ہے اور طالبان نئی حکومت سازی کی تیاری کر رہے ہیں ۔

  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی رواں ماہ دورہ امریکہ پر صدر جوبائیڈن سے ملاقات بھی کریں گے ،بھارتی میڈیا کے مطابق مودی 22 ستمبر سے 27 ستمبر تک  واشنگٹن اور نیو یارک کا دورہ  کریں گے،اس موقع پر وہ افغانستان کی صورتحال  پر امریکی صدر کو تحفظات  سے آگاہ کریں گے، جو بائیڈن  کے اقتدار میں آنے  کے بعد   نریندر مودی  کا یہ پہلا  امریکی دورہ ہو گا۔ 

مزیدخبریں