حافظ آباد سیشن کورٹ میں دوران سماعت فائرنگ ، 3 افراد ہلاک

04:08 PM, 4 Sep, 2021

حافظ آباد:  حافظ آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اسی دوران دو مسلح افراد نے فائرنگ کر   کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق  فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا  گیا ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ابتدائی طورپر پولیس کی طرف سے واقعہ کو خاندانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں