اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا ائیربس طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پش بیک کے دوران طیارے اور ٹگ ماسٹر کو جوڑنے والا کنیکٹنگ راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے طیارے کے نوز وہیل کو شدید نقصان پہنچا۔
ائیر لائن ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ سے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ مذکورہ ائیربس طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں اور جلد ہی اس کی وجہ بھی معلوم ہو جائے گی۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار
03:28 PM, 4 Sep, 2021