نئی دہلی :بھارتی خاتون نے ظلم وستم سے تنگ آکر ساس کی جان لے لی ۔ساس کے ظلم وستم سے تنگ بہو کے اس انتہائی اقدام کا واقعہ بھارتی ریاست آندھر ا پردیش کے ضلع گنٹور میں ہوا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا نامی خاتون شادی کے بعد اپنے سسرال منتقل ہوئی تو ساس نے نئی نویلی دلہن پر ظلم و زیادتی شروع کردیا، واقعے کے روز بھی ساس بہو میں کسی بات پر بحث ہورہی تھی ۔
بہو باورچی خانے میں کھانا تیار کررہی تھی کہ ساس نے آکر بولنا شروع کردیا ۔ ساس کی بڑبڑاہٹ سے تنگ بہو پہلے ہی ذہنی طورپر تنگ آچکی تھی اس نے روٹی پکانے والا بیلنا ہی ساس کے سر پر دے مارا جس سے ساس موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔
پولیس نے کیس درج کرلیا اور مختلف زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔