سعودی عرب کے شہر تبوک میں خاتون نے حب الوطنی کی مثال قائم کردی 

02:12 PM, 4 Sep, 2021

سعودی عرب کے شہر تبوک میں خاتون نے حب الوطنی کی مثال قائم کردی 
سعودی عرب کے شہر تبوک میں خاتون نے حب الوطنی کی مثال قائم کردی 

ریاض : سعودی شہر تبوک میں خاتون نے اپنی مدد آپ کے تحت شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی ٹھان لی ۔خاتون نے شہر تبوک کے سکولوں اور دیواروں پر لکھی ہوئی تحریروں کو رضا کارانہ طورپر رنگ وروغن کے ذریعے صاف کرنا شروع کردیا ۔ 

تفصیلات  کے مطابق سعودی شہر تبوک میں ایک خاتون نے سکولوں اور دیواروں پر لکھی ہوئی بے  معنی عبارات کی صفائی شروع کردی ۔ 

خاتون نے ان دیواروں پر رنگ وروغن کر کے ان بے معنی تحریروں کو صاف کردیا ایک فوٹو گرافر نے خاتون کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو بنالی اور سوشل میڈیا پر" تبوک کی بیٹی ، خدمت کا نیا انداز کے نام سے  اس کو اپ لوڈ کردیا ۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر صارفین نے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا اور ان ہمت اور حوصلے کی دل کھول کر تعریف کی۔

ویڈیو دیکھنے اور اس پر تبصرہ کرنے والے بیشتر صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کے ہر فرد کو سماج کی فلاح و بہبود والے کاموں میں رضا کارانہ طور پر حصہ لینا چاہئے اور یہ حب الوطنی کا بنیادی تقاضا ہے۔

مزیدخبریں