آئی ایس آئی سربراہ وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے

01:37 PM, 4 Sep, 2021

کابل :  آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔

 ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی پر بات چیت کریں گے۔

اس موقع پر اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی ۔

یاد رہے کہ طالبان انتظامیہ نے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کابینہ کے حتمی ناموں کا تاحال اعلان نہیں کیا ۔

مزیدخبریں