راولپنڈی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم سیل اسلام آباد نے فیس بک کے ذریعے بچوں کو اپنے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے ایک متاثرہ لڑکے کی شکایت پر ابتدائی تفتیش کی اور پھر کارروائی کرتے ہوئے کوٹ مومن سرگودھا سے تعلق رکھنے والے کریم اعجاز نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم فیس بک اکاﺅنٹس کے ذریعے معصوم بچوں و لڑکوں کو ٹریپ کرکے نازیبا ویڈیو بنواتا اور پھر انہیں مزید بچوں کو ٹریپ کرنے کیلئے بلیک میل کرتا جس نے شکایت کرنے والے لڑکے کیساتھ دوسرے بچوں کی نازیبا ویڈیو شیئر کرکے اس کی بھی نازیبا ویڈیو بنائی اور پھر بلیک کرکے مجبور کرتا رہا کہ دیگربچوں کو بھی ویڈیو کال کیلئے راضی کرے اورنازیبا ویڈیو بنواکر اسے دے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے اکاؤنٹ سمیت تحویل میں لئے گئے اکاؤنٹس کے میسنجرسے متعدد دیگر نازیبا ویڈیوز و تصاویر بھی برآمد ہوئیں ہیں جبکہ ملزم مکروہ فعل کیلئے لڑکیوں کی فیس بک آئی ڈیز بناکر بھی تعلق استوار کرتا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔
فیس بک کے ذریعے بچوں کو اپنے جال میں پھنسا کر نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
12:29 PM, 4 Sep, 2021