متوسط طبقے کو 500 روپے سے ایک ہزار روپے ماہانہ نقد کیش دینے پر غور

10:17 AM, 4 Sep, 2021

لاہور: حکومت نے آٹے اور گندم پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے اور اس کی جگہ متوسط طبقے کو 500 روپے سے ایک ہزار روپے ماہانہ نقد کیش دینے کی سفارشات تیار کر لی ہیں۔ 
چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جہاں حکومت کو مختلف سفارشات پیش کی گئیں، وہیں اب سبسڈی کی بجائے متوسط طبقے کو نقد کیش دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ 
سرکاری دستاویزات کے مطابق آٹے اور گندم پر دی جانے والی سبسڈی پر ماہانہ 17 ارب 25 کروڑ روپے کے اخراجات آرہے ہیں جبکہ متوسط طبقے کو 500 سے ایک ہزار روپے کیش دینے پر ماہانہ 12 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ 
 ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں10 لاکھ خاندانوں کونقد کیش دینے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں تاہم یہ معاملہ ابھی سفارشات تک محدود ہے جس کی منظوری کیلئے وفاقی حکومت سے رجوع کیا گیا ہے اور اگر یہ تجویز منظور کر لی گئی تو مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ 

مزیدخبریں