نیویارک: ایپل نے پرائیویسی خدشات کے پیش نظر بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کیلئے فونز کو اسکین کرنے کا منصوبہ ملتوی کر دیا ۔
خیال رہے کہ ٹیک کمپنی کی جانب سے پچھلے مہینے انکشاف کیا گیا تھا کہ وہ بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر کو آئی کلاؤڈ پر اپ لوڈ کرنے سے پہلے اسکین کرکے ان کا پتہ لگانے کے لیے ٹولز تیار کر رہی ہے ۔ لیکن پرائیویسی کے حامیوں اور ماہرین نے جلد ہی انتباہ جاری کیا کہ کچھ فیچرز بے گناہ لوگوں کو فریم کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں ، جس سے ایپل نے اس سال کے آخر میں آئی او ایس 15 اپ ڈیٹ میں متنازعہ فیچر کو شامل نہ کرنے کا اشارہ کیا ہے ۔
کمپنی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ صارفین محققین اور دیگر کی رائے کی بنیاد پر ، ہم نے اس فیچر سے متعلق آنے والے مہینوں میں اضافی وقت لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بچوں کی حفاظت کی خصوصیات کو جاری کرنے سے پہلے ان پٹ جمع کریں اور اس میں بہتری لائیں ۔
صافرین نے ایپل کی تین میں سے دو فیچز پر سوال اٹھایا ہے ۔ دوسرے فیچز میں کمپنی کی جانب سے اُن والدین کو الرٹ کیا جائے گا جن کے بچے قابل اعتراض تصاویر بھیج یا وصول کر رہے ہوں گے ۔
صارفین نے ٹیک کمپنی کے اس نئے فیچر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی جاسوسی کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے ۔