کراچی: بارش کے باعث شہر قائد سمیت سندھ بھر میں آج تمام نجی سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ رات بھر بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور مختلف علاقوں میں سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خراب ہونے کے باعث شہریوں کو خاصی پریشانی کا سامنا ہے۔
شہر قائد سمیت سندھ بھر میں آج شام تک بارش کی پیش گوئی کے باعث تمام نجی سکول بند ہیں جبکہ کراچی انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے کے علاوہ 12 ویں جماعت کے آج ہونے والے پریکٹیکل بھی ملتوی کئے جا چکے ہیں جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔