وزیر اعظم نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا

04:01 PM, 4 Sep, 2020

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہعاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جو انہوں نےقبول نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں۔

وزیر اعظم نے عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

جمعرات کی شب نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ بحیثیت معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے استعفی دینے جا رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے چار صفحوں پر مشتمل وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش بےنقاب ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔

نجی ٹی وی  دیئے گئے انٹریو میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ کل وزراعظم عمران خان کو اپنا استعفی پیش کر دیں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ وہ اسے  قبول کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میں نے اپنی فیملی کے ساتھ مشورہ کیا ہے اور میں بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔اس سے قبل ٹوئٹر سے جاری اپنے وضاحتی بیان ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبر چلانے کا مقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچانےکی کوشش ہے۔

مزیدخبریں