سام سنگ نے سستا فائیو جی فون متعارف کروا دیا

11:07 PM, 4 Sep, 2019

دنیا کی معروف موبائل فون کمپنی سیم سنگ نے سستا ترین فائیو جی متعارف کروا دیا جس کو گلیکسی ایس 10 فائیو جی اور گلیکسی نوٹ 10 فائیو جی کا نام دیا گیا ہے۔

ویسے تو کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، مگر یہ فون گلیکسی ایس 10 اور گلیکسی نوٹ 10 جتنا مہنگا نہیں ہوسکتا کیونکہ فیچرز کے لحاظ سے ان سے کمتر ہے۔

اس میں 6.7 انچ کا فل ایچ ڈی پلس انفٹنی یو او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ باقی دونوں میں خم اسکرین کے ساتھ ہول پنچ سیلفی کیمرے موجود ہیں , اے 90 میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے جبکہ 2 ڈی چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے۔

اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 48 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ لینس ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

اس میں اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر دیا گیا ہے جو فائیو جی سپورٹ رکھتا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی ، حیران کن طور پر 6 جی بی ریم والے ورژن میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ ہے جبکہ 8 جی بی ریم والے ماڈل میں نہیں۔

جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو 4500 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے مگر وائرلیس چارجنگ نہیں دی گئی۔

اس فون میں ہیڈفون جیک نہیں دیا گیا اور یہ آئندہ چند ہفتوں میں مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جب ہی اس کی قیمت سامنے آئے گی۔

مزیدخبریں