جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بڑی پیش رفت،10ارب روپے کی پلی بارگین

10:34 PM, 4 Sep, 2019

اسلام آباد:جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، 7 ملزمان عبد الغنی مجید، حماد شاہد، طارق بیگ اور محمد اقبال شامل سمیت دیگر نے اربوں روپے نیب کو دیکر پلی بار گین کر لی۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق جعلی اکانٹس کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، 7 ملزمان نے 10 ارب روپے نیب کو دے کر پلی بار گین کر لی ہے، عبد الغنی مجید، حماد شاہد، طارق بیگ اور محمد اقبال شامل سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور سٹیل ملز کی زمینوں پر خورد برد پر نیب نے انکوائری کی، ملزمان 266 ایکٹر اراضی حکومت کو واپس کریں گے،اس سے قبل بھی جعلی اکانٹس کیس میں دو ملزمان پلی بار گین کر چکے ہیں، جس کی منظوری چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے دی تھی اس میں نجی پاور کمپنیوں کے ان افسران سے 2 ارب 12 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی تھی۔

جعلی اکانٹس کیس میں نامزد نوری آباد پاورکمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن کے افسران آصف محمود اور عارف علی سے نیب نے فنڈز میں خوردبرد کی تحقیقات کی تھی ۔ دونوں ملزمان نے 2 ارب 12 کروڑ روپے کے بدلے پلی بار گین کی درخواستیں دیں جو چیئرمین نیب نے منظور کر لیں تھیں،نیب کے مطابق ملزمان نے سندھ حکومت کے حکام سے مل کر جعلی نیلامی کے ذریعے کرپشن کی، نیب جعلی اکاونٹس کیسیز میں 25 ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے۔

مزیدخبریں