نیپرا نے  بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

 نیپرا نے  بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ،نیپرا نے جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 78 پیسے  مہنگی کر دی ۔ جس سے صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

 

ذرائع کے مطابق ، جولائی میں ہائڈل سے 32.53 فیصد اور کوئلے سے 14.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔

 

یادرہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔