اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔
وزیراعظم نے اس معاملے پر اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کی جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عدالت سے قانون اور آئین کے مطابق معاملے کے جلد حل کی درخواست کی جائے۔ سیس کی رقم واپسی کیلئے آرڈیننس کا اجرا صنعتی شعبے سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔