اگر اداکارہ نہ ہوتی تو ٹیچر بننا پسند کرتی، صنم جنگ

01:55 PM, 4 Sep, 2019

اسلام آباد:اداکارہ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ اگر وہ اداکاری نہ کرتی تو وہ ٹیچر ہوتی۔

صنم جنگ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اداکاری نہ کرتیں تو وہ ایک ٹیچر بننا پسند کرتیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ ڈراموں میں کام نہیں کرنا چاہتی ہیں اور اداکاری وہ صرف اپنے شوق کے لئے کرتی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آئٹم نمبر کے سخت خلاف ہیں اور فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں ہیں اور اگران کو پیش کش بھی ہوئی تو وہ رد کر دیں گی۔

یاد رہے صنم جنگ ڈرامہ میں نہ جانوں میں اداکار زاہد احمد کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جسے بہت سراہا جارہا ہے۔

مزیدخبریں