ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے اکیسویں صدی میں ہٹلرکا زمانہ واپس آگیا ہو:وزیر خارجہ

12:31 PM, 4 Sep, 2019

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کشمیریوں کو طاقت کے زور پر کچل رہی ہے، ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے اکیسویں صدی میں ہٹلرکا زمانہ واپس آگیا ہو اور ہم مودی مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں اور دنیا کو بھی اٹھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کیساتھ جو کیا جا رہا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔

5 اگست کا واقعہ مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں رہے گا، بھارت نے آسام میں 20 لاکھ افراد کو ڈی رجسٹر کر دیا، ہم مودی مائنڈ سیٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں اور دنیا کو بھی اٹھنا ہوگا، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ لکھ کر کس بات پر گھبرا رہا ہے؟۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں تقسیم واضح ہو چکی ہے، بھارتی اپوزیشن نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، اگر سب کچھ اچھا ہے تو اپوزیشن کو سری نگر جانے دیتے، اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے، کچھ چھپایا جارہا ہے، بھارت میں 5 اگست کے اقدام کے خلاف 14درخواستیں دائر ہو چکی ہیں، بھارتی عدالتیں اور ججز مودی سرکار کے دباؤ میں ہیں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مقبوضہ کشمیر پر اعتماد میں لیں گے، امریکہ اور یورپ میں مقیم پاکستانی متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں