گجرات: گجرات کے علاقے منگوال میں کرنٹ لگنے سے 9سال کا بچہ معذورہو گیا۔
بچہ اپنے گھر کی چھت پر کھڑا تھا گھر سے صرف 2فٹ کے فاصلے پر لگے تاروں سے چمٹ گیا۔ بچے کی زندگی بچانے کیلئے بچے کا ایک بازو ایک ہاتھ اور دو پاؤں کی انگلیاں کاٹ دی گئیں ہیں۔ بچے کے معذور ہونے پر والدین غم سے نڈھال ہیں مجرمانہ غفلت پر گیپکوکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
9سالہ محمد علی اپنی خالہ کے گھر منگوال گیا تھا جہاں چھت پر کھڑا جنگلے سے جھانک رہا تھا کہ اچانک قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے چمٹ گیا جس سے بچے کی ہاتھ پاؤں جھلس گئے گھروالوں کے مطابق پورے علاقے میں گھروں کی چھتوں سے صرف 2فٹ کے فاصلے سے تاریں گزررہی ہیں اس سے پہلے بھی دو واقعات پیش آچکے ہیں ۔کئی بار گیپکو حکام کو شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔
متاثرہ بچےکے والدین نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس پاکستان اور وزیراعلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔