ٹوکیو:ایک صدی سے زائد جینے والے دنیا کے معمر ترین جاپانی جوڑے نے کامیاب ازدواجی زندگی کے گر بتا دیئے ، 80 برس سے ساتھ رہنے والے جوڑے کا راز ہے بیوی کا صابر و شاکر ہونا۔
تفصیلات کے مطابق ایک صدی سے زائد ساتھ گزارنے والے جاپانی جوڑے نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا جوکہ بیوی کا صابر اور شاکر ہونا ہے۔
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ خوشگوار زندگی میں بیوی کا کردار مرکزی ہوتا ہے ، معمر ترین جاپانی جوڑے نے اس خیال کو سچ ثابت کر دیا ہے۔ جوڑے کی خوشگوار زندگی کا راز یہ نکلا کہ بیوی نے اسی سال تک صبر سے کام لیا ۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ماسائو ماتسو موتو کی عمر 108 جبکہ ان کی بیوی میاکو کی عمر 100 سال ہے ، وہ اکتوبر 1937 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔