شامی صدر کا جنگی جنون ادلب میں ہزاروں افراد کی موت کا سبب بن سکتا ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

09:05 PM, 4 Sep, 2018

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کا جنگی جنون ادلب میں ہزاروں افراد کی موت کا سبب بن سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کا جنگی جنون اور رویہ ادلب میں ہزاروں افراد کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ادلب پر حملہ کر کے بشارالاسد ، ایران اور روس بہت بڑی غلطی کریں گے ، اس حملے کے نتائج انتہائی خطرناک اور بھیانک ہو سکتے ہیں ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی شام میں اتحادی افواج کی ادلب میں حملے کی تیاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے جس کے سدباب کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جانا چاہئے ۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ سب کی آنکھیں ادلب پر ہیں کہ روس ، ایران اور شامی حکومت کیا کارروائی کرتی ہے ، امریکہ نے شامی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ ادلب میں کیمایئی ہتھیار استعمال کیے جائیں گے ۔

مزیدخبریں