عارف علوی اور ممنون حسین کی شخصیت میں واضح فرق ہے، شیخ رشید

01:44 PM, 4 Sep, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے ووٹوں کا علم نہیں لیکن عارف علوی ضرورمنتخب ہوں گے کیونکہ عارف علوی اور ممنون حسین کی شخصیت میں واضح فرق ہے۔

انہوں نے مزید کہا عارف علوی آج شام سے صدر پاکستان ہوں گے اور ممنون حسین چلے گئے اب انکے بارے میں کیا کہنا۔ پاکستان اپنے مفادات کو ہر قیمت پر ترجیح دے گا، خارجہ معاملات پر شاہ محمود کی شکل میں بہترین اور تجربہ کار شخصیت موجود ہے، ہماری حکومت کو ابھی 10 دن ہوئے ہیں اور انشااللہ 100 دن میں پاکستان ریلوے کی پرفارمنس کو بہتر کریں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ تمام سیاستدان اور پارٹیاں میڈیا، میڈیا کر رہی ہیں آج جلسے جلوسوں کا وقت ختم ہو گیا ہے اور سیاستدان میڈیا میں اپنی ریٹنگ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا فضل الرحمان ایک دینی اور مذہبی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے پہلے بھی جمالی صاحب کیخلاف الیکشن لڑا تھا۔

مزیدخبریں