سعودی عرب میں لاپتہ چار پاکستانی حجاج کی گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا, تین کے بارے میں افسوسناک خبر آگئی

11:48 AM, 4 Sep, 2018

جدہ:سعودی عرب میں4لاپتہ حجاج سے متعلق کئی دنوں سے جاری معمہ حل ہوگیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق حج پر آئےمحمد رضوان، یونس اور محمد عمران مدینہ المنورہ سے مکہ واپس آتے ہوئے کار حادثہ میں جاں بحق جبکہ محمد سلمان شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں، 4روز تک ان لاپتہ حجاج کا کوئی پتہ نہ چل سکا تھا

جبکہ پاکستان حج والنٹیر گروپ کے وسیم شاہد، سیکٹر انچارج ضیاء اللہ کی کوششوں سے پاکستان حج مشن کے ڈی جی ڈاکٹر یوسفانی نے اس  افسوس ناک خبر کی تصدیق کی ہے کہ ان میں سے 3افراد حادثہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی محمد سلمان مکہ مکرمہ کے الزاہرجنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، چاروں افراد ایک پرائیویٹ گاڑی میں سوار تھے۔ 

مزیدخبریں