چین میں دنیا کا پہلا 100 ڈگری پر گھومنے والا پل تیار

چین میں دنیا کا پہلا 100 ڈگری پر گھومنے والا پل تیار
کیپشن: فایل فوٹو ۔۔۔

بیجنگ:چین میں جدید طرزِ تعمیر کادنیا کا پہلا100 منٹ میں100 ڈگری پر گھومنے والا پْل تیار کر لیا گیا ہے جو کہ رواں سال اکتوبرمیں کھول دیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہر انجینئرز نے سالوں کی محنت کے بعد ایسا پْل تعمیر کر لیا ہے جس نے نہ صرف ریکارڈ قائم کر دیا ہے بلکہ 100منٹ میں 100 ڈگری گھومنے والا دنیا کا پہلا پْل بھی بن گیا ہے۔

چین کے شہر وہان میں 3 ہزار350 ٹن وزنی یہ پْل تعمیر کرنے کا مقصد اس ٹریک پر موجود ریلوے ٹریک کو نقصان سے بچانا تھا۔ مکمل سٹیل کے گلائیڈرز میں بنایا گیا12 ہزار ٹن وزنی یہ انوکھا پْل119میٹر لمبا ہے جسے رواں سال اکتوبرتک ٹریفک کیلئے کھول دیاجائیگا۔صرف یہی نہیں بلکہ غیر متوازن اورمسلسل گھومنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔