یمنی فوج کا سعودی ٹھکانے تباہ اور فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

07:01 PM, 4 Sep, 2017

صنعا : یمن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مختلف سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملے کر کے کئی ٹھکانوں کو تباہ اور متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے


تفصیلات کے مطابق یمنی فوج ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔یمنی فوجی ترجمان نے کہا کہ جنوب مغربی صوبے تعز کے ذباب ٹاؤن کے کوہستانی علاقے میں واقع سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔ اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران سعودی فوجی اتحاد کے کئی ٹھکانوں کو زلزال میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔ ان حملوں میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔


اسی طر ح یمنی فوج نے یختل کے علاقے میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ایک ٹھکانے کو میزائل کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔صوبہ البیضا اور صنعا کے مختلف علاقوں میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے متعدد ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے میزائل حملوں کی خبریں ملی ہیں۔شمال مغربی صوبے حجہ کے علاقے صحرائے میدی میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملے میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں