واشنگٹن:لنڈسے لوہان نے عید کے موقع پر اپنی اہم ٹویٹ میں مسلمانوں کو "عید مبارک " کا پیغٖام دیا ہے ۔انہوں نے لکھا ہے کہ "اگر تم لوگ کو پرکھنے لگ جاؤ گے تو ان سے محبت نہیں کرسکتے ،اسلیے محبت ہر طرف محبت پھیلاؤ "۔
واضح رہے لنڈسے لوہان کے بارے میں خیال کیا جا رہاہے کہ وہ اسلام کی طرف راغب ہو گئی ہیں اور جلد اسلام قبول کر لیں گی تاہم ان کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان نہیں آیا ۔
اس سے پہلے لنڈسے لوہان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی ہوسٹ کے ذریعے ان افواہوں کو مزید مضبوط کردیا تھاکہ وہ اسلام قبول کرچکی ہیں ۔ انہوں نے انسٹا گرام پر تصویر پوسٹ کی ہے۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نےلکھا ہے کہ ’’ قدرت نے خواتین کو کمزور پیدا نہیں کیا ہے بلکہ انہیں مردوں سے زیادہ کھلے دل کا ملک بنایا گیا ہے۔
‘‘30 سالہ اداکارہ نے حضرت محمدﷺ کا قول بھی لکھا ہےکہ ’’ فرشتے اس دنیا کی مضبوط ترین مخلوق ہیں اورخواتین فرشتوں کی صفت کے قریب ترین ہیں۔کیونکہ وہ فرشتوں صفت روشنی قبول کرنے کے لئے زیادہ تیار رہتی ہیں۔ ‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے کیونکہ ان کی حجاب کے ساتھ کئی تصاویر سامنے آئیں اور وہ قرآن کا بھی مطالعہ کررہی ہیں۔تاہم وہ اکثر کہتی ہیں کہ انہوں اسلام میں سکون ملتا ہےتاہم وہ انہوں نے اسلام کو ایک دین کے طور پر قبول نہیں کیا ہے۔