ممبئی: بھارتی ماڈل اور اداکارہ ماہی وج کو چکن گونیا کی تشخیص کے بعد ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ دہلی سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ اداکارہ گزشتہ چند روز سے بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں اور انھیں تیز بخار کے ساتھ جوڑوں میں شدید تکلیف تھی۔
جس کے بعد انھوں نے ہسپتال میں معائنے کا فیصلہ کیا جہاں ان میں چکن گونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وہ اپنے شوز ’بالیکا ودھو‘ اور ’لگی تجھ سے لگن‘ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔