احتجاج اوروزیر اعلیٰ کے پی کی  اسلام آباد پر چڑھائی کا معاملہ،صدر زرداری نے فیصل کریم کنڈی کو  اہم ہدایت کردی

09:23 PM, 4 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :احتجاج اوروزیر اعلیٰ کے پی کی  اسلام آباد پر چڑھائی کے معاملے میں صدر زرداری نے فیصل کریم کنڈی کو  اہم ہدایت کردی  ہے۔ 


 پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج جاری ہے  اس پر مقامی انتظامیہ بھی حرکت میں آئی ہوئی ہے اور وفاق کے بڑے  بھی صورتحال کو قابو پانے کے لیے  سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔ 

صدر آصف زرداری نے   فیصل کریم کنڈی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ اس سے قبل  وزیر اعظم سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں  فیصلہ کیا گیا کہ امن وامان کویقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ 

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ  آنے والے دنوں میں کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جاسکتے ہیں ۔ اس ملاقات میں وفاقی وزرا محسن نقوی،احسن اقبال اور احد چیمہ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں