مہنگائی کی شرح پھربڑھ گئی، 21اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

07:48 PM, 4 Oct, 2024

اسلام آباد:روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.44فیصداورسالانہ بنیادوں پر13.18 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کےمطابق 10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور20کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 21اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتہ میں انڈوں کی قیمت میں 1.45فیصد، چینی 1.39فیصد، ڈیزل 1.32فیصد، کیلا1.29فیصد، آلو1.08فیصد، پٹرول 0.81فیصد، دال ماش 0.80فیصد، گڑ0.59فیصد،باسمتی چاول 0.53فیصد اوردال مسورکی قیمت میں 0.38فیصدکی کمی ہوئی۔

ٹماٹرکی قیمت میں 18.51فیصد، پیاز5.89فیصد، چکن 3.72فیصد، آٹا 3.63فیصد، لہسن 2.47فیصد، دال چنا 1.41فیصد، ایل پی جی 0.98فیصد، ماچس 0.97فیصد، دال مونگ 0.92فیصد، سرسوں کاتیل 0.58فیصد، جلانے کی لکڑی 0.51فیصد اورسگریٹ کی قیمت میں 0.10فیصدکااضافہ ہوا۔

مزیدخبریں