شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ،اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ،اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس   کے لیے  اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن   کردیاگیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔


وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کے دوران پولیس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے اس کی معاونت کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔


اس  نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر فوج وفاقی درالحکومت میں سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داری سنبھالے گی۔ فوجی دستے اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں