ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری

07:18 PM, 4 Oct, 2024

اسلام آباد:قومی ادارہ صحت نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ڈینگی مچھرپاکستان کے تقریبا ًتمام علاقوں میں موجود ہے،ڈینگی پھیلنے کا شدید خدشہ ہے،روک تھام کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

قومی ادارہ صحت نے موسمی رجحان کو مدنظر رکھتے ڈینگی ایڈوائزری جاری کر دی متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ۔ 

ڈینگی مچھرکے جسم پر سیاہ اور سفید رنگ کی دھاریاں پائی جاتی ہیں  یہ ایک وائرل بیماری ہے جو کہ ایڈیز نسل کے مچھروں سے پھیلتی ہے۔

پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک اس وبا کا شکار ہیں،رواں سال ملک میں ڈینگی کے 8909 کیسز رپورٹ ہوئے،دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 222 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے 511 فعال کیسز موجود ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی،11 افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 34 افراد اب بھی زیر اعلاج ہیں،پشاور 373، ایبٹ آباد 139، ہنگو 115، مانسہرہ 104 اور نوشہرہ سے 100 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا بھر میں اب تک ڈینگی سے دو افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں