ماسکو:روس کا اہم اقدام ، طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے طا لبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بارے میں روس کے وزیر خارجہ کاکہنا ہے کہ افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیاگیا ہے۔ تاہم ا س فیصلے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعدد قانونی مراحل سے گزرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔اگست 2021 میں افغانستان سے 20 سالہ جنگ میں امریکہ کی شکست کے بعد روس آہستہ آہستہ افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کر رہا ہے۔
اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ برائے افغانستان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعدد قانونی مراحل سے گزرنا ہو گا۔
روس کے صدر ولادیمیری پیوٹن نے رواں برس جون میں کہا تھا کہ ان کا ملک طالبان کو دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔