لندن: وزیراعظم بورس جانسن نے نیتن یاہو پرجاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق باتھ روم سے جاسوسی کے آلات برآمد ہونے کا انکشاف کیاگیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی نئی کتاب میں جاسوسی کے آلات اور جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔ بورس جانس کی کتاب میں کیے گئے دعویٰ سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم نے تاحال ردعمل سے گریز کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بورس جانسن کی ایک ملاقات 2017 میں ہوئی، ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم باتھ روم گئے اور جب وہ باہر نکلے تو سکیورٹی ٹیم نے باتھ روم کا جائزہ لیا تو جاسوسی کے آلات برآمد ہوئے۔
برطانوی اخبار کے مطابق اسی عرصے میں اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے امریکی وائٹ ہاؤس میں بھی جاسوسی کے آلات نصب کیے تھے۔