اسلام آباد:5 سے 8 اکتوبر تک پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔
6 اکتوبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نےصوبہ بھر کےڈی سیزاور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔