لاہور:صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی اور اس دوران دونوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا، ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت،آئی ٹی، تعلیم اور زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا پارٹنرشپ نہایت اہمیت کی حامل ہے، آسٹریلیا کے تعاون کو سراہتے ہیں،آسٹریلوی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر مکمل معاونت کریں گے۔
پاکستان میں سرمایہ کار کی سہولت کے لیے بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ فراہم کیا جارہا ہے،زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں آسٹریلیا کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں.
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہناتھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔