اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ پاکستان میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے۔بھارت کی نمائندگی وزیرخارجہ جے شنکر کریں گے ۔
ایس سی او میں 12 ممالک کے وزرائے اعظم اور سربراہ مملکت شرکت کریں گے ۔بھارتی وزیرخارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
پاکستان نے بھارت کو ایس سی او میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھجوایا تھا ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15اور 16اکتوبرکو اسلام آباد میں ہوگا۔