حکومت مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا  پاور شو روکنے کے لیے متحرک، کنٹینرز پہنچ گئے،   رینجرز طلب

03:32 PM, 4 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: حکومت مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا  پاور شو روکنے کے لیے متحرک ہوگئی۔  مینار پاکستان کے اطراف  کنٹینرز پہنچ گئے ہیں اور     رینجرز کو طلب کرلیاگیا ہے۔ پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز طلب  کی گئی ہے ۔پی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر احتجاج کے معاملے پر مینار پاکستان کے اطراف میں ابھی سے ہی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔


پولیس نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے آزادی فلائی اوور پر کیمپ لگا دیاہے اور داتا دربار کے قریب روڈ بلاک کے لیے کنٹینر بھی پہنچا دیے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تاحال این او سی بھی جاری نہیں کیا گیا۔

بابوصابو انٹرچینج اور ٹھوکر نیاز بیگ پر واٹر کینن، قیدیوں کی وین اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے، موٹروے بند ہونے کے بعد جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔لاہور میں 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے۔

مزیدخبریں