اسرائیل تمام امت مسلمہ کا مشترکہ دشمن ہے، آیت اللہ خامنہ ای

اسرائیل تمام امت مسلمہ کا مشترکہ دشمن ہے، آیت اللہ خامنہ ای

تہران:  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کا مشترکہ دشمن ہے، امت مسلمہ کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

 
تہران میں 5 سال بعد نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مسلمان مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،ہم فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتےہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اس خطبے کی مخاطب پوری دنیائے اسلام ہے، ملت عزیز لبنان اور فلسطین سے خاص خطاب ہے، سید حسن نصر اللہ کی شہادت عظیم فقدان ہے، سید حسن نصر اللہ کا جسم ہمارے درمیان سے جاچکا البتہ ان کی روح اور انکا نظریہ آج بھی ہمارے درمیان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے دشمنوں کے آپریشن روم ایک جگہ پر ہیں اور وہ ایک ہی ذریعے سے معلومات حاصل کرتے ہیں، مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، تمام لوگوں کو قابض کےخلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کا حق ہے ۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں