پشاور ہائیکورٹ : علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

01:27 PM, 4 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا  علی امین گنڈاپور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی ۔


چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواستگزار عالم خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، ان کے خلاف  اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواستگزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت  دیتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست آج سماعت  کیلئے مقرر کی جائے۔

مزیدخبریں