ریاض : مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺمیں 4 نئے اماموں کی تقرری کا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام میں امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری ہوئی ہے۔
مسجد نبوی ﷺ میں امام شیخ ڈاکٹر محمد برھجی اور شیخ ڈاکٹر عبداللّٰہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔