ملائیشین وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

10:53 AM, 4 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی ملاقات ہوئی ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملائیشین وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ملائیشیا کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک انٹرسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دعوت پر ملائیشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

مزیدخبریں