کسی بھی اسرائیلی حملے کا غیر روایتی جواب دیا جائے گا، ایران کا انتباہ

10:02 AM, 4 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

تہران : ایران نے اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملے یا عسکری کارروائی کے حوالے سے وضاحت دی ہے کہ کسی بھی حملے کا جواب غیر روایتی طریقے سے دیا جائے گا۔

 
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے حوالے سے اہم پیش رفت میں ایرانی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ایران نے قطر کے ذریعے امریکہ کو پیغام بھیجا کہ وہ خطے میں جنگ نہیں چاہتا تاہم ایران نے یہ بھی واضح کیا کہ یکطرفہ خود پر پابندی کا دور ختم ہو گیا ہے اور خبردار کیا کہ کسی بھی اسرائیلی حملے کا جواب غیر روایتی طریقے سے دیا جائے گا۔

حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے گاؤں مارون الراس میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف بم دھماکہ کیا جب اسرائیلی افواج نے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی ، اس واقعے کے بعد اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ لبنانی فوج کے مطابق ان حملوں میں جنوبی لبنان میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔

 ذرائع کےمطابق ایران کا قطر کے توسط سے امریکا کو بھیجا گیا پیغام صدر جوبائیڈن کے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان کا جواب ہو سکتا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اسرائیل کو حالیہ ایرانی حملوں کا بدلہ لینے کا حق ہے جیسا کہ اپریل میں ایران نے اسرائیل کو نشانہ بنایا تھا لیکن وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ وہ جواب نہ دیں۔

مزیدخبریں