کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا گیا۔
ایس بی سی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا، جس پر عارف علوی کو مراسلہ بھیج کر خبردار کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کلینک کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سیل کیا اور کارروائی میں ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سر براہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر کا ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔