عثمان ڈار رضاکارانہ بیان دینا چاہتے تھے توآج تک خاموش کیوں تھے:  شعیب شاہین

10:31 PM, 4 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کاکہنا ہےکہ  نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ 

 شعیب شاہین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کاکہا کہ  نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ 

  

عثمان ڈار نے بہت کچھ برداشت کیا مگر برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب  میں کہاکہ سندھ کے  نگران وزیر داخلہ نے بیان دیاتھاکہ عثمان ڈار گرفتار ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی تو گرفتار تھے ان کو کیا پتہ پیچھے کیا ہورہا ہے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ  اسد عمر نے کبھی نہیں کہاکہ نو  مئی کے واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی ملوث تھے۔ عثمان ڈار نو مئی کے واقعات پر آج تک خاموش کیوں تھے۔  اگر وہ رضاکارانہ بیان دینا چاہتے تھے توآج تک خاموش کیوں تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے صدر سے مایوسی کا جو اظہار کیا ہے وہ درست ہے۔ 

مزیدخبریں